عید الفظر کے موقع پر موسم کیسا ہوگا؟ اور کن کن علاقوں میں بارش ہوگی محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا-جس کے مطابق عید کے 4دنوں میں مختلف مقامات پر بارش کی توقع ہے – مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، بارش کا سلسلہ 10سے 15اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 10 سے 15اپریل بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں وقفے وقفے سےبارش متوقع ہے،لاہور، فیصل آباد ، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان میں 12سے 14اپریل مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے،کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 13اور14اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث 13سے 15اپریل دیر، سوات، چترال، کوہستان میں طغیانی کا خدشہ ہے،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے-اس پیشن گوئی کا مطلب ہے کہ پاکستانیوں کی یہ عید ٹھنڈی تھار گزرنے والی ہے -دعا ہے کہ اللہ پاک عید کے پرمسرت موقع پر پاکستانیوں کے جان و مال کو بارشوں کے سبب حادثات سے مھفوظ رکھے –