شہباز شریف اور مریم نواز آجکل سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی -شہباز شریف نے سعودی پرنس اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی . شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بات چیت کا محور پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا تھا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی ولی عہد نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف اور محمد بن سلمان نے غزہ کی صورتحال پر بھی غور کیا۔اس بات کا قوی امکان ہے کہ شہباز شریف محمد بن سلمان کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دیں گے مگر اس اعلامئی میں اس دعوت کا تزکرہ نہ آنا پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر ہے ہوسکتا ہے کہ اپنی وطن واپسی کے بعد شہباز شریف اس حوالے سے کوئی بات کریں –