ون وہیلنگ کا جنون مسلسل انسانی زندگیاں نگل رہا ہے -بائیکس پر ون وہلینگ کرنے والے جہاں اپنی جان کے دشمن ہیں وہیں وہ دوسرے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی درد سر بنتے جارہے ہیں -آج لاہور میں ون وہیلنگ کرنے والے لڑکے نے ایک 5 ماہ کے مّسوً بچے کی زندگی کا چراغ گل کردیا –
لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار نے دوسری موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے سبب 5 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔ خضر نامی شہری اپنی اہلیہ اور 5 ماہ کے شیر خوار بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار عاطف ون ویلنگ کی خلاف ورزی کرتا ہوا آیا اور خضر کی بائک کے ساتھ ٹکرا گیا ۔ ٹکر اس قدر خوفناک تھی کہ 5 ماہ کا پھول سا بچہ ماں کی گود سے نیچے گر گیا جبکہ بائیک ٹکرانے کی وجہ سے ماں باپ زخمی ہو گئے۔ راہ گیروں نے بچے اٹھایا تو وہ دم توڑ چکا تھا ۔پولیس نے ون ویلر عاطف کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔مگر جب تک ایسے منچلوں کو عبرتناک سزائیں نہیں ملتیں معصوم لوگ مرتے رہیں گے -اور حکمران اور ججز بددعائیں سمیٹتے رہیں گے
لاہور میًں ون وہلینگ کا جنون 5 ماہ کے بچے کی جان لے گیا
Leave a comment
Leave a comment