نئی دہلی (انٹرنیوز) بھارت میں 21 سالہ لڑکی نے بیرون ملک جانے کیلئے اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر والد سے 30 لاکھ تاوان مانگ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کاویا دھاکڑ نامی لڑکی نے بیرون ملک جانے کیلئے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر والد سے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا، والد کے رپورٹ درج کرانے پر پولیس نے تحقیقات کر کے پھانڈا پھوڑ دیا۔ راجستھان پولیس کے مطابق کاویا اندور سے دوستوں کیساتھ داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے راجستھان آئی تھی، اس نے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے قبل شہر کوٹا میں تین دن قیام کیااور دو دوستوں کے ساتھ ہاسٹل میں رہی اور کوچنگ کلاسز میں شرکت کی۔ پولیس نے بتایا کہ 18مارچ کو کاویا کے والد نے پولیس میں بیٹی کے اغواء کی رپورٹ درج کروائی اور کچھ تصاویر دکھائیں جس میں اس کی بیٹی کے ہاتھ رسی سے بندھے ہوئے تھے اور ساتھ ہی اغواء کاروں نے 30لاکھ کا مطالبہ کیا تھا ، پولیس کے کوچنگ والوں سے رابطہ کر کے دو دوستوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا جس نے تمام تفصیلات پولیس کو بتایا کہ کاویا بیرون ملک جانا چاہتی تھی جس کیلئے اس نے یہ سارا ڈرامہ کیا ہے، دوست نے بتایا کہ کاویا کے اغوا کا فوٹو شوٹ ایک دوست کے کمرے میں کیا گیا، پولیس اب تک کاویا کی تلاش ہے اور اس بارے کوٹا سمیت قریبی شہروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
لڑکی کا بیرون ملک جانے کیلئے اغوا اور تاوان کا ڈرامہ بے نقاب
You Might Also Like
TAGGED:
بھارت, بیرون ملک سفر, تاوان طلبی, ڈراپ سین, گرفتاری, لڑکی
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -