عمران خان نے اب تک جتنی باتیں کی ہیں وہ لفظ بلفظ درست ثابت ہوئی ہیں جس پر بڑے بڑے دانش ور بھی نہ صرف حیران ہیں بلکہ اپنے دعوے غلط ہونے کا اعتراف بھی کررہے ہیں سب سے بڑا دعویٰ پی ٹی آئی کا الیکشن جیتنے اور ووٹر نکلنے کا تھا جو 8 فروری کو پورا ہوا –
اب انھوں نے شہباز حکومت کی مدت کے حوالے سے بھی بڑی پیشن گوئی کردی ہے – بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پانچ، چھ ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا اس لئے پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، نگران حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن سب ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی 6 ماہ جیل میں ہی گزارنے پڑیں گے مگر 6 ماہ بعد سب کچھ تبدیل ہوجائے گا –