ازمیٰ بخاری کا شمار ان چند لوگوں میں ہوتا ہے تو عمران خان کے خلاف بہت سخت زبان استعمال کرتے ہیں اور پھر سوشل میڈیا پت خوب ٹرولنگ کا سبب بھی بن جاتے ہیں ،کیونکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا وارئیرز اپنے لیڈر کے خلاف کوئی پرزہ سرائی سننے کو تیار نہیں ہیں –
وزیر اطلاعات پنجاب جو خود کو عظمی بخاری کی بجائے اب ازمیٰ بخاری کہلانے لگی ہیں، نے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی اڈیالہ جیل میں تمام قیدیوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی ہے،عمران خان کی 2ہفتے کسی سے ملاقات نہیں ہوتی تو کیا قیامت آجائے گی،ہمارا انہیں سیاسی انتقام بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ان چھوٹی چیزوں میں پڑنے کا وقت نہیں ہے۔
اب ازمیٰ بخاری کے اس بیان پر ان کو کون کون کیا کیا جواب دے گا اس کے لیے ہمیں صرف چند دن ہی انتظار کرنا پڑے گا -اور پھر ہمیں زبردست طنزیہ جملے سننے کو ملیں گے –