عمران خان جو پشن گوئی کرتے ہیں وہ درست ثابت ہوجاتی ہے ان کی ان باتوں پر پہلے تمسخر اڑانے والے صحافی اور تجزیہ کار بھی حیران ہیں -ن کی پارٹی کے لیڈران بھی اب اس بات کو مان گئے ہیں کہ کپتان جو کہتا ہے وہ ہو جاتا ہے اسی لیے وہ اب عمران خان کی ہر بات پر سرتسلیم خم کردیتے ہیں مگر آج جو انھوں نے پیشن گوئی کی ہے وہ بہت الارمنگ ہے -اس کا جتنی جلدی سدباب کرلیا جائے وہ بہتر ہے خدا کرے کہ کپتان کی یہ پیشن گوئی سچ ثابت نہ ہو ورنہ بہت مصیبت کھڑی ہوجائے گی -بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئے گی۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، انھوں نے آج دل کھول کر ساری باتیںکیں ان کاکہنا تھا کہ غلط فیصلوں کی وجہ سے اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی سیکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔ تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، مگر ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن عوام کے ووٹ کے ذریعے اس تبدیلی کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا انھوں نے مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی ہے، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی،انھوں نے کل کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پُرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے ۔