پنجاب حکومت نے 6 جون سے صوبے میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پلاسٹک بیگز جہاں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں وہیں یہ نالوں اور گٹروں میں پھنس کر پانی کے بہہاؤ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اور سیوریج کا نظام درہم برہم کرتے ہیں اسی طرح بارش کا پانی بھی ان شاپرز کی وجہ سے جلدی گٹر میں نہیں جاتا اور گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے –
پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بہتر ائیرکوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق معیاری زندگی ہر فرد کا حق ہے، انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سےکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اس لیے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
سینئر وزیر نے اجلاس میں طلبہ کو ماحولیاتی سفیر بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانےکی ہدایت بھی کی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پرپلاسٹک بیگز پر پابندی لگا دی جائے گی۔اس سے پہلے بھی کئی بار پلاسٹک بیگز پر پابندی کے اعلانت تو ہوتے رہے ہیں مگر بیکریز کے علاوہ عام دکانوں پر کبھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا –