پاکستان کے معروف فاسٹ باؤلر جن کے سامنے بڑے بڑے بیٹسمین گھبراجاتے تھے ریٹارمنٹ کے بعد اینکری کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ٹی وی پر اپنی ماہرانہ رائے دیتےہیں وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت ایکٹیو رہتے ہیں -آج انھوں نے اپنے پرستاروں کے ساتھ ایک خوشی کی خبر شئیر کی -انھوں نے بتایا کہ آج وہ ایک بیٹی کے بھی باپ بن گئے ہیں -آج ان کا گھر مکمل ہوگیا –
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نومولود بیٹی کیساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اپنے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میکائیل کو اب بہن مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیاری سی بیٹی سے نواز دیا۔
انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیا، ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ بیٹی کا نام نور علی اختر رکھا ہے جو آج 19 شعبان عین نماز جمعہ کے وقت دنیا میں آئی۔شعیب اختر اہلبیت علیہ السلام � سے بہت محبت رکھتے ہیں جس کا تزکرہ وہ اپنے وی لاگز یا انٹرویو میں کرتے رہتے ہیں اسی لیے انھوں نے اپنی بیٹی کا نام داماد رسول( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نسبت سے نور علی رکھا ہے –