اگلے ماہ رمضان المبارک کی آمد ہے -مگر مہنگائی اتنی زیادہ ہوچکی ہے کہ غریب کے لیے سحر اور افطار کی تیاری بھی دوبھر ہوگئی ہے اسی لیے حکومت اب ہر رمضان غریبوں کو اس ماہ مبارک میں کھانے پینے کی اشیاء میں ریلیف دیتی ہے -اس بار یہ نیکی کا کام نگران کابینہ کے حصے میں آیا –
نگران حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ پر 7 ارب 49 کروڑ 27 لاکھ روپے کی سبسڈی کا اعلان کر دیا۔نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان پیکیج کی منظوری دیدی گئی، اجلاس میں درآمدی یوریا کھادپروفاق کے حصے کی سبسڈی کی رقم بھی منظورکی گئی،وفاق اورصوبے درآمدی یوریا پر50،50 فیصدشیئرنگ کے لحاظ سے سبسڈی دیں گے، 1263 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کی کمیشننگ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے،ای سی سی اجلاس میں ادارہ شماریات نے مہنگائی کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر مستحق افراد کو سستی اشیاءضروریہ ملیں گی، بی آئی ایس پی کے ٹارگٹڈ مستحقین کو 7 ارب 49 کروڑ سے زائد کی سبسڈی دی جائےگی جس سے غریب آدمی کو بڑا ریلیف ملے گا، ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے تحت گندم کی درآمد اور آٹا برآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ای سی سی نے متعلقہ وزارتوں کو ویلیو ایڈڈ برآمدات بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔
ای سی سی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کی تجاویز پر انفرادی کسٹمز ٹیرف ریشنلائزیشن کی بھی منظوری دیدی گئی ، ای سی سی کا کہناتھا کہ کسٹمز ڈیوٹیوں کی شرح میں رد وبدل ٹریڈ پالیسی کے مطابق ہونی چاہئے، اجلاس میں درآمدی یوریا پر سبسڈی کی ادائیگی کی خاطر وزارت تجارت کیلئے6 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ،ای سی سی نے کہا کہ صوبائی حکومتیں درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں اپنے حصے کے بقایاجات ادا کریں، اجلاس میں 1263میگاواٹ پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ جھنگ کی کمیشنگ کی بھی منظوری دیدی گئی۔
رمضان المبارک پر حکومت کا 5 .7 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان
Leave a comment
Leave a comment