چند ماہ قبل بھارتی میڈیا نے یہ خبر بریک کی تھی کہ انوشکہ شرما ماں بننے وال ہیں مگر ویرات اور انوشکہ نے اس حوالے سے اس خبر کی کوئی تائید یا تردید نہیں کی تھی -صحافیوں نے یہ بھی بتادیا تھا کہ اس بار قدرت ویرات کو بیٹے کی سے نوازنے جارہی ہے اور اب ان کی خبروں کی تصدیق خود ویراٹ اور انوشکا نے سوشل میڈیا کے ذریعے کردی ہے -بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بتایا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے تحریر کیا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔ اس خوبصورت وقت میں آپکی نیک خواہشات کی امید کرتے ہیں۔ویرات کوہلی نے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ عرصہ قبل جب ویرات کوہلی اچھا پرفارم نہیں کرپارہے تھے تو بعض انتہا پسندوں کی جانب سے کوہلی اور ان کے اہل خانہ کو سنگین دھمکیاں ملی تھیں مگر پھر کوہلی نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی جس کے سبب اب ان کی فیملی کو اس وقت کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے اور پورے بھار سے انہیں مبارک باد کے پیغامات آرہے ہیں –