پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کو صدر مملکت بنانے کے لیے پرعزم ہے انہیں امید ہے کہ نون لیگ اور ایم کیو ایم کی حمایت سے وہ اپنے امیدوار کو صدارتی انتخاب جتوا دیں گے -اسی حوالے سے آصف علی زرداری مختلف پارٹیوں کے سربراہان سے رابطے کررہے ہیں – پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی الیکشن، سیاسی صورتِ حال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔لیکن ایم کیو ایم اس کے بدلے سندھ کابینہ میں بھی حصہ مانگیں گے اور اگر ان کی شرائط اور مطالبات منظور ہوجاتے ہیں تو وہ اپنا وزن پیپلز پارٹی کے پلڑے میں ڈال دیں گے –
پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتال اربوں روپے کے مقروض ، لیکن پرسنل لیجر اکاؤنٹس میں کتنے سو ارب پڑے ہیں ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں، واضح رہے کہ صدارتی امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری اور بزرگ سیاستداں محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔