پاکستان تحریک انساف کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی -احتجاج کرنے والے کارکنوں کے ساتھ ساتھ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مرد و خواتین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے -آج پہلے جی پی او چوک سے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو پکڑا گیا پھر پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
سماء ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ شہزاد کو تھانہ سرور روڈ پولیس نے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا، پولیس کے مطابق عالیہ شہزاد9 مئی توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس میں مطلوب اور تھانہ سرور روڈ میں درج ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔