آصف علی زرداری محمود خان اچکزئی کو شکست دے کر ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے ،قبل ازیں جنرل پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری صدر منتخب ہوئے اور 9ستمبر 2008ءسے 9ستمبر 2013ءتک صدر پاکستان رہے،آج آصف علی زرداری دوسری بار عہدہ صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے ، وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں دوسری بارصدرمملکت منتخب ہونے کااعزاز حاصل ہوا –
آصف زرداری کو 411 محمود خان اچکزئی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے، ڈالے گئے ووٹوں میں سے 9 ووٹ مسترد کیے گئے،مجموعی طور پر 1044 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کل حتمی نتیجہ مرتب کر کے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔ سینیٹ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی نشستیں 1185 ہیں،مجموعی طور پر 92 نشستیں خالی ہونے، نوٹیفکیشن روکے جانے یا حلف نہ اٹھانے کے باعث الیکٹورل کالج میں شامل نہیں تھیں۔ زرداری کو صرف کے پی کے اسمبلی مین شکست کا سامنا کرنا پڑا -قومی اسمبلی،سینیٹ اور دیگر 3 اسمبلیوں سے ان کو کامیابی نصیب ہوئی –
الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 1093 میں سے 1044 ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔آصف علی زرداری کو نون لیگ کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے ووٹ بھی ملے تاہم آصف زرداری کی بار بار درخواست کے باوجود ے یو آئی ایف نے اس بار ان کی حمایت نہیں کی –