ایان علی پیپلز پارٹی کے دور میں اس وقت میڈیا کی خبروں میں آئیں تھیں جب ان کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا -تاہم پھر رہائی کے بعد وہ گمنامی میں چلی گئی تھیں -اب ایک مرتبہ پھر جونہی آصف علی زرداری نے سدر پاکستان کا حلف اٹھایا ہے ایان علی بھی متحرک ہوتی نظر آرہی ہیں ،آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے پر ماڈل ایان علی نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔
معروف ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنا ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کلپ کے ساتھ کیپشن لکھا کہ قابل احترام آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہِ مملکت بن گئے ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، انھوں نے اس پر اہمیت دیتے ہوئے پھر دہرایا کہ صرف پیار ہی نہیں کرتے سو فیصد ہم کرتے ہیں۔
پاکستان کی شوبزکی معروف گلوکارہ کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 50 لاکھ ڈالر یو اے ای اسمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ جس پر عدالتی حکم کے سبب ماڈل کو 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑا تھا اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم2017 میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بعد ازاں طویل کیس چلنے کے بعد 2020 میں انہوں نے منی لانڈرنگ کیس جیت لیا تھا۔اور وہ اس مقدمے سے بری ہوگئی تھیں –