سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت بن تو گئی ہےلیکن حکومت کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونےدو یا دو سال ہوگی۔وہ اس سے پہلے بھی بڑی بڑی پیشن گوئیاں کرچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں بنیں گے -مگر نون لیگ والوں نے ان کی اس بات کو نظر انداز کردیا تھا اس کے علاوہ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو بھی کسی صورت اقتدار میں نہیں آنے دیا جائے گا مگر ان کی اس خبر کے غلط ہونے کی وجہ پی ٹی آئی کو اندازے سے کہیں زیادہ ووٹ کا پڑ جانا ہے-جس کی وجہ سے سب کے اندازے غلط ثابت ہوگئے اور پی ٹی آئی 90 سے زائید سیٹیں جیت گئی –
نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے اور دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے جبکہ بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے، آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں، 24 ارب ڈالر آپ نے ادا کرنے ہیں، آپ کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے، معاملہ کیسے چلے گا، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس قت وِِن ون پوزیشن میں ہے، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ آپ اقتدار کے اندر آجائیں، جمہوری ڈھانچے کے اندر آجائیں جبکہ عمرایوب وہاں سے ٹاٹا اور بائی بائی کر رہے ہیں۔مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے جو آفر عمران خان کو دی گئی تھیں وہ انہیں قابل قبول نہیں تھیں اور جو عمران خان چاہتے تھے وہ باتیں اسٹیبلشمنٹ کو پسند نہیں تھیں جس کی وجہ سے ملک میں اب تک سیاسی استحکام نہیں آسکا –