عمران خان کی مشکلات کم ہونے میں نہیں آرہیں ایک کے بعد ایک بلا ان کے راستے میں آرہی ہے -اور آج اس میں اور اضافہ اس وقت ہوا جب ان کے انتہائی قریبی ساتھی اور پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر واثق قیوم نے یہ بیان دیا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ سب عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا – سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں اپنے بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بشریٰ بی بی کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
واثق قیوم عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر کے باعث 9 مئی کا سانحہ پیش آیا، انھوں نے ہی اپنے ساتھیوں اورورکرز کو ہدایت دی تھی کہ اگرمیں گرفتار ہو جاؤں تو حملہ کرنا، بانی پی ٹی آئی حملےکا مرکزی کردار ہیں،بشریٰ بی بی بھی ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہی ہدایات کی روشنی میں کارکنان جی پی او چوک پر مسلسل پولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کرتے رہے، میری موجودگی نے کارکنوں کا مزید حوصلہ بڑھایا، میننے یہ سب کچھ اس لیے کیا تھا کہ کپتان مجھ سے خوش ہوکر مجھے بلے کا نشان دے اور میں الیکشن لڑ سکوں -،
واثق قیوم نے مزید لکھا کہ ریاستی اداروں کے خلاف تشدد مظاہروں پرافسوس ہے، میرا پورا بیان حقائق پر مبنی ہے جو میں نے بانی پی ٹی آئی اور سینیر لیڈرشپ کے ساتھ زوم میٹنگز میں سنا وہ آج بیان کردیا ۔