سال 2023 جہاں پاکستانی قوم کے لیے مسائل کھڑے کرتا رہا وہیں قومی کرکٹ ٹیم پر بھی اس نے برے اثرات ہی ڈالے پاکستان نے پہلے ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی دکھائی پھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی اسے بار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کے ٹاپ کے بلے باز اور باؤلر کی رینکنگ میں بھی تنزلی ہوئی -آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا
ٹیسٹ رینکنگ
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن کی پہلی،سٹیو سمتھ کی دوسری اورڈیرل مچل کی تیسری پوزیشن برقرار ہے البتہ بابراعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبرپرآگئے۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کا راج بدستور جاری ہے ، بھارتی بلے باز شمبھن گل دوسرے ویرات کوہلی تیسرے جبکہ روہت شرما چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز رینکنگ
بولرزکی فہرست میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے جبکہ ایڈم زامپا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پہلی ے سا تویں پوزیشن پر آگئے ہیں،آل راؤنڈر کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں-جبکہ شاداب ،نواز اور افتخار کہیں پر بھی کھڑے نظر نہیں آئے –
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
Leave a comment
Leave a comment