کامونکی تھانے مقام پر ایک ٹرک ڈرائیور کے ہاتھوں ایک لڑکے کی موت اس وقت ہوگئی تھی جب وہ موٹر سائیکل پر وہاں سے گزررہا تھا – اس پر ڈرائیور نے اپنے ضمیر کے مطابق مقتول کے اہل خانہ سے معافی مانگنے کا فیصلہ کیا – موٹر سائیکل سوار کو روندنے والا ڈرائیور جب معافی مانگنے گوجرانوالہ میں اہل خانہ کے گھر پہنچا تو اسے دیکھتے ہی اس بچے کے اہل خانہ مشتعل ہوگئے اور جگڑا بہت شدت اختیار کرگیا اور پھر مقتول کے اہل خانہ نے اسے گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی” آج نیوز “کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کے ورثاء نے فائرنگ کرکے قصور کے رہائشی ٹرک ڈرائیور عاشق کو قتل کر دیا۔ٹرک ڈرائیور عاشق ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان کے گھر معافی مانگنے آیا تھا لیکن ورثاء نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ تھانہ صدر کامونکی کے علاقہ میں پیش آیا، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی تھی۔اس واقعے کے بعد اب جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے اہل خانہ نے بھی اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کروادیا –