دنیا بھر میں بسے مسلمان اپنے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ سے کتنی عقید رکھتے ہیں اس حوالے سے سعودی انتظامیہ نے ایک ہفتے کے دوران روضہ رسول پر عقیدت مندوں کے اعدادو شمار جاری کردیے -سعودی گزٹ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ 8 دسمبر سے 15 دسمبر 2023 کے درمیان تقریباً 51 لاکھ 19 ہزار زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور اپنے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کیا ۔
اتھارٹی کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد نے نامزد سائٹوں تک رسائی حاصل کی جبکہ مختلف زبانوں میں ترجمہ کی خدمات کو مختلف قومیتوں کے 87 ہزار446 افراد نے استعمال کیا۔اس کے علاوہ مسجد کی لائبریری سے 13 ہزار 584 زائرین نے استفادہ حاصل کیا ۔
اتھارٹی نے زمزم کے پانی کی ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زیادہ بوتلیں اور 92,992 افطار باکس تقسیم کیے۔ نمازیوں اور زائرین میں 42 ہزار 125 تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کے بعد ایرانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد میں سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ماہ 85 ہزار ایرانی زائرین عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچیں گے۔ایرانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد 2 جنوری کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے گی۔ وہاں سے ایرانی عمرہ زائرین مدینہ منورہ جائیں گے اور عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ معظمہ واپس آئیں گے۔