�پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شہرت کی وجہ سے اُن کی اہلیہ اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران تابش ہاشمی نے بھاری دل کے ساتھ کہا کہ ان کی شہرت سے جلنے والے مختلف طریقوں سے لوگ اُن کے گھر کی خواتین کو خطرناک دھمکیاں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر انہیں گالیاں بھی سننی پڑتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات تک تو ہر کوئی برداشت کرجاتا ہے میں بھی لوگوں کی گالیاں، نفرت انگیز جملے برداشت کرلیتا ہوں لیکن جب میرے گھر کی خواتین کے بارے میں کچھ کہا جاتا ہے تو وہ برداشت نہیں ہوتا۔
تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مجھ سے مسئلہ ہے تو جتنا مرضی مجھے بُرا بھلا کہہ لیں لیکن وہ میری اہلیہ، بچوں اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ افسوس ہمارے معاشرے میں اس طرح کے گھٹیا لوگ بھی رہتے ہیں جو میرے گھر کی خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دے کر مجھے تہذیب سیکھا رہے ہیں۔
تابش ہاشمی نے مزید کہا کہ جب لوگ مجھے گالی دیتے ہیں تو میں نظر انداز کردیتا ہوں لیکن ایک لڑکے نے میری اہلیہ اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دیں تو میں اُس کے گھر کے پہنچ گیا تھا لیکن میں نے وہاں جاکر اُس لڑکے کو کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ طالب علم تھا۔واضح رہے کہ آن لائن کامیڈی شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ سے مشہور ہونے والے معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ایک کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ کررہے ہیں۔لیکن تابش ہاشمی کو بھی چاہیے کہ میڈیا میں کیمرے کے آگے آکر ایسی بے ہودہ باتیں نہ بول دیا کریں جس سے دوسرے لوگ شرمندگی محسوس کریں اگر وہ اپنی زبان شائستہ کرلیں گے تو ان کے خلاف باتیں کرنے والے بھی کم ہوجائیں گے -اور ان کی یہ پریشانی بھی ختم ہوجائے گی -آپ جس لڑکی کے خدو خال پر جملے کسیں گے تو ان کے گھر والوں کے بھی جزبات اسی طرح مجروح ہوں گے جیسے آپ کے ہوتے ہیں –