پاکستان میں بلند عمارتوں می آگ لگنے کے واقعات مسلسل جاری ہیں لاہور میں تمام ملٹی سٹوری بلڈنگز آگ کی لپیٹ میں آچکی ہیں جس کی بڑی وجہ ان عمارتوں کے باہر نکلنے کے راستے بالکل غیر محفوظ ہیں یا ہوتے ہی نہیں اور عوام کے پاس سیڑھیوں کے علاوہ کوئی دوسری آپشن نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوجاتی ہیں آج بھی کراچی کے پلازے میں لگنے والی آگ 11 جانیں نگل گئی- اطلاعات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 9افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مرنے والے افراد میں سے 7 میتوں کو جناح ہسپتال جب کہ ایک سول اور ایک کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ابھی مزید 2 افراد کے مارے جانے کی خبریں بھی میڈیا پر آرہی ہیں ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صبح 6 بجے لگنے والی آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیلی جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جب کہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت سے 42 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے تاہم دم گھٹنے کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ دیگر 8 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، عمارت کے اندر مزید لوگوں کے ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 اسنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف تھے جب کہ اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں دھواں بھرنےکے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فائر بریگیڈ کے علاوہ ریسکیوکے دیگرادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم عمارت میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے۔لاہور ،کراچی اور اسلام آباد کے بڑے بڑے پلازے وہاں پر موجود انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ہی آتشزدگی کا شکار ہوتے ہیں -جب تک ان افراد کو سزا نہیں ملتی معصوم لوگ اسی طرح جل کر مرتے رہیں گے –