پاکستان کے مشہور فاسٹ باؤلر جو اپنی انجری کے باعث ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے اب پی ایس ایل میں آپ کو میدان میں نظر آئیں گے مگر اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بجائے اسلام آباد یونائٹڈ کا حصہ ہوں گے -قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ راہیں جدا کرلیں اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ معاملات جوڑ لیے ہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نسیم شاہ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہ کھیلنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور اس حوالے سے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دی گئی جبکہ دوسری اور تیسری پک بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی ہیں۔وسیم شاہ کے اسلام آباد یونائٹڈ میں شمولیت سے اسلام آباد یونائٹڈ کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ نئی گیند کا بہت اچھا استعمال کرتے ہیں –