پاک فوج کی قیادت کے خلاف مسلسل تنقید کرنے پر پاک فوج نے ایک کیپٹن اور ایک میجر کو عمر قید اور ان کی پینشن اور اثاثے منجمد کرنے کی سزا سنادی -مگر دونوں افراد اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وی لاگ کررہے ہیں –
پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنا دی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سزاکے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔
دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے ، عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مجرم قرار دیا تھا ،دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا ۔یاد رہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران بیرون ملک مقیم ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا سمیت پاکستانیوں کو بغاوت پر اکسانے کی مسلسل کوشیں کرتے دکھائی دیتے تھے ۔دونوں سابقہ آرمی آفیسرز کھل کر موجودہ اور سابقہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور ایسی خبریں دیتے ہیں جن سے معاشرے میں بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے –