مریم اورنگزیب نے حکومت اور ریاست مخالف تقاریر کی تھیں جس کے سبب ان پر پرچہ درج ہوگیا تھا تھا مگر پھر عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد وہ وزیراطلاعات بن گئی تھیں اور 16 ماہ آرام سے گزرے مگر ان کی پارٹی کی حکومت ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر ان کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں -انسداددہشتگردی عدالت نےمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د یے۔
مریم اور نگزیب سمیت دیگرپر اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کیس کی سماعت کی۔ لیکن کیونکہ اس وقت نون لیگ بہت سے لوگوں کی من پسند جماعت بنی ہوئی ہے اس لیے لیگی رہنما مریم اورنگزیب اس بار بھی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں، عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا، دیگر شریک ملزمان نے عدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو مشاورت کرنے کی مہلت دیدی۔
عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کررکھے ہیں۔ملزمان کیخلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیاتھا۔