بھارتی باﺅلر محمد شامی کو اداکاری سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی پائل گھوش نے شادی کی پیشکش کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکارہ و سیاستدان پائل گھوش کی طرف سے ایکس اکاﺅنٹ پر پوسٹ کے ذریعے محمد شامی کو شادی کی پیشکش کی ہے تاہم اس کی طرف سے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے۔
پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”شامی، تم اپنی انگلش سدھار لو، میں تمہارے ساتھ شادی کے لیے تیار ہوں۔“ اداکارہ کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس پر لوگوں کو ٹرول کا نادر موقع مل گیا -کیونکہ انڈینز جانتے ہیں کہ انگلش سیکھنا اور بولنا شامی کے بس کی بات نہیں ہے –
محمد شامی کو بھارتی اداکارہ نے شرط رکھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی!
ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کرکٹر کی اہلیہ نے انہیں میڈیا پر نیک خواہشات دینے سے انکار کردیا تھاhttps://t.co/JjPAtEBeVf#MohammedShami #PayalGhosh #ICCWorldCup2023 #indiaVsPakistan #ExpressNews
— Express News (@ExpressNewsPK) November 9, 2023
کمنٹس میں لوگوں نے دلچسپ جملے لکھے ایک صارف نے لکھا کہ نہ نو من تیل ہو گا اور نہ رادھا ناچے گی – انٹرنیٹ صارفین کو یقین ہے کہ محمد شامی کی انگریزی سدھرنا ناممکنات میں سے ہے۔ لگتا یہی ہے کہ پائل گھوش شامی کی قسمت کی لکیر میں نہیں ہے –