�کراچی میں آئے روز ڈاکو آکر عام اور خاص ہر طرح کے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اس خبر پر کوئی حیرانی نہیں ہوتی مگر جب یہ کہا جائے کہ ڈاکؤؤں نے کسی شخص پر ترس کھاکر اس کی لوٹی اشیا ءواپس کردیں تو یہ خبر سوشل میڈیا پر اپنی جگہ بنا لیتی ہے اور دنیا بھر کے لوگ اس خبر کو شئیر بھی کرتے ہیں اور پھر یہ خبر اخباروں میں بھی آجاتی ہے -ایسا ہی کچھ پاکستان کے مشہور اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ بھی ہوا -معروف اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ڈاکوؤں نے انہیں پہچاننے کے بعد ان سے چھینی گئی چیزیں واپس کردی تھیں۔
ایک پروگرام میں اعجاز اسلم نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے اور اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی -اعجاز اسلم نے بتایاکہ عدنان صدیقی کے پہلے ڈرامے” عروسہ” میں پہلے انہیں پیش کش ہوئی تھی جس نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے تھے ‘ اس وقت تک وہ ماڈلنگ کرتے تھے، جس میں کم وقت لگتا تھا لیکن ڈرامے میں زیادہ وقت لگتا ہے، جس کی وجہ سے والدین نے انہیں پڑھائی پر توجہ دینے کا کہا۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز اسلم نے بتایا کہ جب وہ میڈیا پر آئے تو ان کے والدین نے ان کی شادی کروادی تھی تاکہ لڑکا خراب نہ ہوجائے۔اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ لڑکوں کو 25 سے 26 سال کی عمر میں شادی کرلینی چاہیے۔اعجاز اسلم نے انکشاف کیا کہ ایک بار 2نوجوان ڈاکوؤں نے پستول کے زور پر ان سے موبائل فون لے لیے لیکن جیسے ہی ڈاکو کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے انہیں پہچان لیا اور کہا کہ ارے اعجاز بھائی آپ۔
اعجاز اسلم نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان سے معافی مانگی اور انہیں چھینا ہوا موبائل فون واپس کردیا اور معافی مانگتے ہوئے وہاں سے چلے گئے ۔اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے شادیاں جلدی کر دی جاتی تھیں جبکہ آجکل ایسا رجحان نہیں رہا، آجکل کی لڑکیاں اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں جبکہ میرا ذاتی خیال بھی یہی ہے کہ کم عمری میں شادی نہیں کرنی چاہیے۔
ایک مرتبہ ڈاکوؤں نے مجھے پہچان کر میرا موبائل واپس دے دیا تھا ؛اعجاز اسلم
Leave a comment
Leave a comment