سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نیب ترمیمی ایکٹ پر فیصلے کے بعد سینکڑوں افراد کے کرپشن کیسز کھل گئے تھے ان میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں -جن کو نیب کورٹ نے طلب کرلیا ہے -آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
سپریم کورٹ سے نیب ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کرانے کا عمل جاری ہے، نیب نے جانچ پڑتال کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کو طلب کیا اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ نیب ترمیمی بل کا اطلاق ان کے کیس پر نہیں ہوگا مگر نیب نے ان کی یہ بات قبول نہیں کی اور انہیں وضاحت کے لیے بلالیا –