ڈینگی کا مرض دنیا بھر میں لوگوں کے لیے عزاب بنتا جارہا ہے -اس بار اس نے بنگلہ دیش کو نشانہ بنا دیا -ڈینگی کا مرض کئی شہروں میں بے قابو ہوگیا اور بنگلہ دیش میں ڈینگی مچھر نے تباہی مچادی، جاں بحق افراد کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے –
’بنگلہ دیش: ڈینگی سے 900 ہلاکتیں‘#arynewsurduhttps://t.co/Cr94L6DnrR
— ARY News Urdu (@arynewsud) September 26, 2023
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی صورت حال کو 23 سال کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے جبکہ شہریوں سے خود بھی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر اسپرے مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صاف پانی کو اپنی گھروں کے ارد گرد جمع نہ ہونے دیں۔ پاکستان میں بھی کئی سال قبل ڈینگی کے سبب بہت سی اموات رپورٹ ہوئی تھیں جس کے بعد اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اگرچہ اب بھی اس کا خطرہ تو ہے مگر اس کی شدت میں کافی کمی واقع ہوگئی ہے –