سینئر صحافی اور کالم نویس حامد میر نے لکھا ہے کہ ’تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری اور رہائی کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ یہ ایک پرانی کہانی ہے جسے ہماری سیاست میں بار بار دہرایا جاتا ہے البتہ اس کہانی کے کردار بدل جاتے ہیں۔یہ کہانی ہمیں بتاتی ہے کہ پاکستان کی جمہوریت آج بھی وہیں کھڑی ہے جہاں 1958ءمیں کھڑی تھی۔ یہ میں اس وقت کی بات کررہا ہوں جب چوہدری پرویز الٰہی کے چچا چوہدری ظہور الٰہی ڈسٹرکٹ بورڈگجرات کےچیئرمین تھے ۔
حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا کہ اکتوبر 1958ءمیں جنرل ایوب خان نے جب مارشل لاء نافذ کر دیا تو ایک دن گجرات میں چوہدری ظہور الٰہی کے گھر کے باہر کچھ فوجی ٹرک آئے ان میں سے اترنے والے جوانوں نے پہلے تو ان کےگھر کی دیوار کو گرایا اور پھر چوہدری ظہور الٰہی کو گرفتار کرکے لے گئے ۔پھر ایک فوجی عدالت میں چوہدری ظہور الٰہی پر مقدمہ چلا اور انہیں میونسپل کمیٹی کی چھ اِنچ زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔اس قید سے چوہدری ظہور الٰہی نے یہ سبق سیکھا کہ فوجی حکومت کو ناراض کرکے پاکستان میں سیاست کرنا بہت مشکل ہے۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ جنرل ایوب خان کی کنونشن مسلم لیگ میں شامل ہوگئے ۔
آج آپکو اچھا لگے یا برا لگے ہوسکتا ہے آپ میری بات آن ائیر نہ کرسکیں لیکن لوگوں کی بڑی اکثریت یہ سمجھتی ہےچیرمین پی ٹی آئی اور انکے جو ساتھی انکو چھوڑنا نہیں چاہ رہےانھیں کیسے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے : حامد میر نے کڑوا سچ بول دیا pic.twitter.com/DxjbX8ady6
— Annie Sehar (@Anniesehar1) September 7, 2023
کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے اسٹیبلیشمنٹ سے تین بار ایک وعدہ کیا مگر ہر بار انھوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور تحریک انصاف کے ساتھ مل گئے جس پر اسٹیبلیشمنٹ بھی ان سے ناراض ہے اور اتحادی حکومت بھی ان سے خفا ہے انہی کی وجہ سے حمزہ شہباز کی حکومت گئی اور آصف علی زرداری کا مشن بھی نامکمل رہا تھا جس کے بعد انھوں نے پرویز الہی سے کہا تھا کہ آج سے ہماری تمہارے ساتھ سشمنی چل پڑی ہے اب تمہیں یہ بھگتنی پڑے گی -حامد میر نے اپنے کالم اور میڈیا بیان کے ذریعے پرویز الہی کو پیغام دیا کہ ایک پریس کانفرنس کرو پی ٹی آئی چھوڑو اور آرام سے دوبارہ سیاست کرو ورنہ اس سے بھی برے حالات کا سامنا انہیں آنے والے دنوں میں کرنا پڑے گا –