یوں تو شادی کے روز دلہا اپنے اپ کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص سمجھتا ہے مگر بعض اوقات اس کے لیے یہی دن اس کی زندگی کا بدترین دن بن جاتا ہے -ایسا ہی کچھ مصر کے ایک لڑکے کے ساتھ ہوا جو ایک بہت ہی پیاری سی دلہن بیاہ کر گھر لے آیا مگر رات کو پتہ چلا کہ وہ بھی اس کی طرح مرد ہے -صدمے سے دوچار یہ دولہا شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گیا کہ سسرال والوں نے میری شادی خواجہ سرا سے کردی ہے ۔
اس کی اس خبر کا دنیا بھر کے میڈیا پر تزکرہ ہورہا ہے -بہت سے لوگ اسے تسلیاں بھی دے رہے ہیں اور مشورے بھی – مصر کے شہری نے پولیس کو بتایا کہ سسرال والوں نے اس کے ساتھ دھوکا کیا ہے،2 سال منگنی رہی لیکن کبھی اندازہ نہیں ہوا البتہ شادی کے بعد پتا چلا کہ بیوی کوئی عورت نہیں بلکہ مرد ہے، ڈاکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میری بیوی زنانہ اور مردانہ دونوں خصوصیات کی حامل ہے۔ اس پر دلہن کے اہل خانہ نے اس مسئلے کا ایک سادہ سا کم خرچ حل دلہا کو بتا دیا -لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پیدائش کے بعد سے 9 سال تک ایک لڑکے کے طور پر زندگی بسر کرتی رہی تھی لیکن پھر اس میں زنانہ خصوصیات ابھر آئیں تاہم یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں، ایک معمولی سے آپریشن سے مسئلہ حل ہوجائے گا اور یہ ہمیشہ کے لیے لڑکی بن جائے گی ۔
سسرال والوں نے میری شادی اس سے کروادی جو نہ مرد ہے نہ عورت ؛ مصری دلہا شکایت لےکر تھانے پہنچ گیا
Leave a comment
Leave a comment