مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجود اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، جس کا حصہ بننے پر عوام سے معافی مانگتا ہوں۔وہ نگران وزیراعظم کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر بھی اپنی پارٹی سے ناراض سے دکھائی دیے –
یہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی رہی ہے، شاہد خاقان عباسی#ARYNews pic.twitter.com/bVlMULscem
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 9, 2023
" اس اسمبلی سے مجھے بے پناہ شرمندگی ہے، امید ہے باقی ممبران کو بھی ہوگی۔" رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی@SKhaqanAbbasi pic.twitter.com/siSSCj3BSA
— HUM News (@humnewspakistan) August 9, 2023
میڈیا نمائندوں سے ایوان کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اس بدترین اسمبلی کی نجات سے خوشی ملے گی اور آج خوشی کا دن ہے کیونکہ عوام کو اس بدترین ایوان سے نجات ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شرمند گی ہے کہ میں اس ایوان کا حصہ رہا، بدترین اسمبلی کا حصہ رہنے پر پاکستان کے عوام سے معافی مانگتا ہوں۔ اس بدترین اسمبلی میں ہم سب کا کردار ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تاریخ کا فیصلہ کریگی ہم نے کیا کیا، عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ہے۔ اس سے بھی زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ انھوں نے اس اسمبلی کے آخری دن یہ بات کہی -ان کو 2018 میں پی ٹی آئی کے کھلاڑی کے ہاتھوں مری سے بدترین شکست ہوئی تھی اس کے بعد انہیں مسلم لیگ نون نے پورا زور لگا کر اسمبلی میں پہنچایا تھا -مگر پھر مریم کو نائب صدر کا عہدہ ملنے پر ان کے نون لیگ سے فاصلے بہت بڑھ گئے تھے البتہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد انھوں نے مسلم لیگ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا مگر اب وہ آزاد ہیں دیکھتے ہیں اگلا الیکشن لڑتے ہیں یا اپنے بیٹے کو میدان میں اتارتے ہیں –