سوشل میڈیا پر رضوانہ کے حق میں آواز اٹھی تو عدالت کے جج نے بھی اپنے ساتھی کولیگ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دکھی دل کے ساتھ انصاف پر مبنی فیصلہ سنادیا اور جج جی اہلیہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت منسوخ کردی – درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر ملزمہ سومیہ عاصم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج فرخ فرید نے سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا
مزید پڑھیں :https://t.co/9BliiwQrqd pic.twitter.com/JENFfyr6eG
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) August 7, 2023
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملزمہ سومیہ عاصم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے کیس کی سماعت کی،جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عدالت میں پیش ہوئیں۔وکیل ملزمہ نے کہاکہ ریکارڈ میں پولیس نے لکھا کہ ملزمہ سومیہ عاصم نے تشدد نہیں کیا،سومیہ عاصم نے ملازمہ کو واپس بھیجنے کا بار بار کہا،سومیہ عاصم نے بچی کو اس کی والدہ کو صحیح سلامت دیا،ہم کہتے ہیں ویڈیو موجود ہے، کیا تفتیشی نے ویڈیو حاصل کی؟بس سٹاپ پر 3گھنٹے کی ویڈیو موجود ہے،کل آخری دن ہے پھر وہ ویڈیو کا ڈیٹا ختم ہو جائے گا۔ ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ جج کی اہلیہ نے اس بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا بلکہ اس کی والدہ نے اس کو مارا پیٹا ہے – وکیل ملزمہ نے کہاکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھی ہے،گاڑی کی بیک سیٹ پر ملزمہ سومیہ اور ملازمہ کی والدہ بیٹھی تھیں،گاڑی میں بیٹھی ملازمہ پر اس کی والدہ نے تشدد کیا، 3سے 4مکے مارے،بچی ماں کے ساتھ بھی بس سٹاپ پر بیٹھی ہے اور صحیح سلامت نظر آرہی ہے-مدعی وکیل نے کہاکہ ملزمہ کس بنیاد پر ضمانت میں توسیع مانگ رہی ہے ،کیا خاتون کوئی بھی جرم کرلے اور اس کو ضمانت دے دی جائے؟اگر خاتون کو ایسے ہی ضمانتیں ملتی رہیں تو معاشرہ ختم ہو جائے گا، کریمنل پھر خواتین سے جرم کروا کے قانون کا سہارا لیں گے۔جج فرخ فرید بلوچ نے کہا کہ ملزمہ کو کمرہ عدالت سے باہر لے جائیں،میرے لئے بھی مشکل ہے میرے کولیگ کی اہلیہ ہیں، لیکن جہاں انصاف کی بات ہو گی تو میں نے انصاف کرنا ہے ۔
وکیل صفائی نے جج فرخ فرید سے حفاظتی ضمانت پر مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں،جج فرخ فرید نے کہاکہ عدالت اس وقت کوئی حفاظتی نہیں دے سکتی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد کردی اور گرفتار کرنے کاحکم دیدیا۔ جس کے بعد پولیس نے سومیہ عاصم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا –