تحصیل متھرا کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی، اے این پی اور مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔تحریک انصاف متھرا کے امیدوار انعام اللہ نے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا -پیپلز پارٹی ،نون لیگ اور اے این پی کو پارٹی کی توقعات سے بھی کم ووٹ ملے –
پاکستانی عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو پشاور کے تحصیل متھرا میئر الیکشن میں تاریخی کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو ۔ آج پشاور کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ عمران خان کو میچ فکسنگ کے ذریعے گرفتار کرکے ، پارٹی لیڈر شپ اور کارکنان کو جھوٹے مقدموں کے ذریعے ہراساں کرنے کے… pic.twitter.com/tXLoF14zqS
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) August 6, 2023
تحریک انصاف کے امیدار انعام اللہ 20 ہزار 333 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ حاصل کرسکے۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیدوار افتخار احمد 9 ہزار 546 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیت کی خوشی میں ورسک روڈ پر جشن منا یا۔