ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی بھارت کو شکست دے دی ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔120 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 4 کھلاڑی یکے بعد دیگرے گرنے کے بعد میچ انتہائی دلچسپ ہوگیا مگر پھر 9ویں وکٹ کی پارٹنر شپ میں 22 رنز کی پارٹنر شپ نے میچ کا رخ ویسٹ انڈیز کی طرف موڑ دیا –
IND vs WI, 2nd T20I: Hosein’s all-round show, Pooran’s fifty power West Indies to two-wicket win over India https://t.co/vZlWdOD8np
— iVyasa (@ivyasaa) August 7, 2023
Ind vs WI: West Indies Beats India By 2-Wickets In 2nd T2oI; Takes 2-0 Lead in Five Match Series#INDvsWI #WestIndies #CricketTwitter https://t.co/s3riAVxzY2
— The Quotes (@TheQuotesLive) August 7, 2023
انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت کی طرف سے تلک ورما 51، ہاردیک پانڈیا 24اور ایشان کیشن 27 سکور بنا کر سر فہرست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن67، روومین پاول 21 اور شیمرن ہیٹمر 22 سکور بنا کر سر فہرست رہے۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ کل منگل کو پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلا جائے گا۔ میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو مہمان بھارتی ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔میچ کے بعد پورے بھارت کو ویرات کوہلی اور روہیت شرما کی یاد ستانے لگی -بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ویرات اور روہیت شرما کے بنا بھارتی ٹیم ادھوری ہے –