وزیرداخلہ رانا ثنااللہ ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشماری سے ملاقات کی، وزیر داخلہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب کی جانب سے اربعین کے دوران پاکستانی زائرین کا کوٹہ ایک لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پاکستانی زائرین کو گروپ ویزہ کے علاوہ پاکستان میں عراقی سفارت خانے سے انفرادی ویزہ جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی، عراقی ہم منصب کی جانب سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ فیس میں کمی کرنے پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
زیر داخلہ رانا ثنا اللہ عراق کے دورے پر ،صدر،وزیرا عظم اور عراقی ہم منصب سے ملاقاتیں شیڈول،دو طرفہ تعلقات کے فروغ،باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوگی،علما کا وفد بھی ہمراہ#suchnewspak #ranasanaullah #Iraq pic.twitter.com/Ut8F1bv9MG
— SUCH News (@SuchNewsPakUrdu) August 2, 2023
عراقی وزیر داخلہ نے دورہ کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔