پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مقبول ہونے والی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز “کورولس عثمان” میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزجیفت نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔ترکی کے اس ڈرامے کے بعد جس طرح پاکستانیوں نے ان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا تھا اس پر اس ڈرامے کے تمام کردار پاکستانیوں سے ملنے کے لیے بے قرار رہتے ہیں اور وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر بھی سمجھتے ہیں –
استنبول:ترکش اداکار اورکرولس عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔#kurlosusman #Turkish #Pakistan #Israel pic.twitter.com/Dvwm2ij6Yy
— urdunewsnetwork (@urdunewsnetwor3) July 12, 2023
مشہور ترک ڈرامے کرولش عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اورپاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔@burakozcivit#KuruluşOsman #Osmanbey #BurakÖzçivit #GTVNews pic.twitter.com/26aYKMnNe7
— GTV News HD (@GTVNewsPk) July 12, 2023
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایک معروف فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر براک کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکار نے بتایا کہ” وہ جلد پاکستان آئیں گے۔”ویڈیو میں براک نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ “انہیں برانڈ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔”
براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین نے انہیں اپنے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
ترک سیریز"کورولس عثمان" کے ہیرو "بُراک" کا پاکستان آنے کا اعلانhttps://t.co/gzpShGKQoz pic.twitter.com/a8zfnAF0l9
— Daily Qudrat ( Pakistan Latest News ) (@DailyQudrat) July 12, 2023
واضح رہے کہ ترک سیریز “کورولش عثمان” کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی۔ یوں تو اس کے بہت سے کرداروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا مگر ارتغرل ،سلطان سلیمان ،حورام سلطان ،اور کوسم سلطان کے کرداروں نے پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور ان کا شمار دنیا کے مشہور ترین کرداروں میں ہونے لگا ہے –