جہلم کی معروف نوجوان ٹک ٹاکر مریم کی ٹریفک حادثے میں موت ہو گئی ہے ۔بالکل اسی نوعیت کا واقعہ آج سے چند روز قبل بھارت کی ٹک ٹاکر کے ساتھ بھی پیش آیا تھا اور وہ بھی جان کی بازی ہار گئی تھی –
ٹک ٹاکر مریم جہلم میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مزیدتفصیلات: https://t.co/mYB4F6JmM9 pic.twitter.com/QzOk28ApC4
— PNN News (@pnnnewspk) July 7, 2023
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سرائے عالمگیر سے جہلم شہر کی جانب سفر کر رہی تھی کہ راستے میں ٹک ٹاکر کا دوپٹہ پچھلے ٹائر میں پھنس گیا -خاتون ٹک ٹاکر کا الجھا ہوا دوپٹہ ان کے گلے میں پھنسا ہوا ملا ہے جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ مریم کی موت سانس بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گے -ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مریم کا چیک اپ کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ، ٹک ٹاکر کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ۔ پولیس کے بیان کے مطابق موٹر سائیکل سپیڈ میں ہونے کے باعث شدید نوعیت کا حادثہ پیش آیا جس میں ٹک ٹاکر مریم جان کی بازی ہار گئی ۔