آج پاکستان بھر میں حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کال پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے -اس سے ایک روز قبل پارلیمنٹ میں بھی قرآن پاک جلائے جانے کے شرمناک واقعے پر ایک مزمتی قرارداد پیش کی گئی تھی – اس میں شہباز شریف نے بھی اسمبلی کے فلور پر خطاب کیا تھا اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ قرآن مجید ہمارے قلب میں موجود، سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔
جمعہ کے بعد تمام لوگ ملکر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ شہباز شریف#92NewsHD pic.twitter.com/jMJNvJkyM6
— 92 News HD Plus (@92newschannel) July 6, 2023
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پشاور میں پرامن احتجاجی مظاہرہ۔#خاتم_النبیین_محمدصلى pic.twitter.com/A03xICaZ4x
— Babar Bhatti 🇵🇰 (@Babarbhatti22) July 7, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو پوری قوم ایک ہے۔ سانحہ سویڈن پر تمام امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف پورا ملک سراپااحتجا ج ۔۔۔اس ناپاک جسارت کے خلاف چاروں صوبوں، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں احتجاجی ریلیاں۔۔۔قرآن کی حرمت پر جان بھی قربان ہے۔۔ اس کی توہین کرنے والے دنیا میں اپنے انجام کو پہنچیں گے۔۔۔ اس قبیح حرکت سے تمام عالم السلام کے… pic.twitter.com/1M3IsJYCrV
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 7, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید ہمارے قلب میں ہے، یہ ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے عرب ممالک میں بھی سویڈن میں ہونے والے بدبودار واقعے پر اھتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور عراقی عوام کی جانب سے قرآن پاک جلانے والے شخص کو عبرت کانشانہ بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے –