ملک بھر میں سورج کے آنکھیں دکھانے کے بعد گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا -دن کے وقت گرمی اور رات کو ہوا بند ہونے کے بعد لوگوں کی زندگی مشکل ہوگئی اور اس پر بڑھتی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی نیند بھی غارت کردی – محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، البتہ پہاڑی علاقوں جیسے مری اور گلیات میں جکڑ چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی کر دی#ARYNewsUrdu https://t.co/pXhqrVsELH
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 20, 2023
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آج سے پارہ اوپر جانا شروع ہوگا، 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ https://t.co/MrHg3JtrNB#DailyJang pic.twitter.com/a6HRK1468F
— Daily Jang (@jang_akhbar) June 20, 2023
اسلام آباد میں آج سے موسم گرم اور خشک رہے گا،رات کے وقت تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گجرنوالہ ،سیالکوٹ ،لاہور نارروال ،فیصل آباد،قصورمیں آندھی کا امکان ہے،ساہیوال ،اوکاڑہ،بہاولنگرمیں بھی جکڑ کے سارتھ بارش متوقع ہے۔دوسری جانب کے پی کے بیشترمقامات پرآج موسم گرم اورخشک رہے گا، دیر،مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیرمیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، بلوچستان اورسندھ کے اکثر مقامات پرموسم گرم اور خشک رہے گا۔لگ یہی رہا ہے کہ گرمی کی شدت آنے والے دنوں میں اور بڑھے گی اور عیدالاضحیٰ سخت گرمی میں ہی گزارنا پڑے گی –