وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایک بار پھر چین کی بروقت مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا مگر وہ آئی ایم ایف کی جانب سے امداد نہ ملنے پر بےچین نظر آئے -ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے مگر چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کیلئے سامنے آیا اور بے مثال مدد کی ۔
وفاقی دارالحکومت میں چشمہ 5 نیوکلیئر کی تعمیرکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔
چین اور پاکستان نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے۔
مزید تفصیلات ⬇️https://t.co/CIsmPktemb#ChashmaV #NuclearPowerPlant #Pakistan #China #PMShehbazSharif #PMLNGovt #Signature #SigningMoU @CathayPak @CMShehbaz @GovtofPakistan @pmln_org
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) June 20, 2023
انھوں نے کہاعظیم دوست چین اور پاکستان کے لیے یہ اہم موقع ہے، 1200 میگاواٹ کے چشمہ سی فائیو کے ایم او یوپر دستخط کردیئےہیں، منصوبے پر بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جائے گا، چار اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کا یہ منصوبہ پیغام ہے کہ چینی سرمایہ کارپاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، معاہدے سے پاکستان چین تعلقات کو فروغ ملے گا۔
*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج صبح اسلام آباد میں چشمہ-5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کی تعمیر کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے*
(Tentative Time 9 am)
*اسکے بعد وزیرِ اعظم مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے.*
*وزیرِ اعظم پاکستان سویٹ ہومز کو حکومتِ… pic.twitter.com/VcOH5XzboY
— Sayrah Shams🇵🇰/🇸🇦🐦 (@MShamsZ) June 19, 2023
صدر شی جن پنگ نے پاک چین دوستی کو آہنی برادرز کی دوستی قراردیا ہے، اس منصوبے کو نواز شرریف کے دور میں لگانے کا فیصلہ ہوگیا تھا، پچھلی حکومت نے اس منصوبے کو سردخانے میں ڈال دیا تھا، پاکستان کی نئی فوجی قیادت کا بھی شکرگزارہوں کہ اس منصوبے میں گہری دلچسپی لی، یہ منصوبہ سول اور ملٹری لیڈرشپ کے ون پیج پر ہونےکا نتیجہ ہے ۔ شہباز شریف نے پاکستان کے برادر اسلامی ممالک کا بھی تزکرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر تاحال پاکستان کی مدد کررہے ہیںوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیامیں افراط زر کے باعث قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور چینی کمپنی نے افراط زر کے باوجود قیمتیں نہیں بڑھائیں، چینی کمپنی نے میری درخواست پر 30ارب روپے کی رعایت دی ہے۔