آج اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا کی توجہ اچانک پی ٹی آئی کے وائس چیرمین اور سابقہ جنرل سیکریٹری کی طرف اس وقت مرکوز ہوگئی جب وہ دونوں اپنی ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے ایک ہی گاڑی میں فرار ہوگئے -اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد دونوں رہنما گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار ہو گئے ۔شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عدالت سے نکلنے کی یہ فوٹج اس وقت میڈیا پر وائرل ہورہی ہے-
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ضمانتیں منسوخ ہونے بعد ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے https://t.co/krjH9g3e6Z pic.twitter.com/fdZyYHsxVN
— Tanveer Awan (@hTanveerAwan) June 20, 2023
لیکن ایک اچھی بات یہ تھی کہ انہیں پولیس کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وہ احاطہ عدالت سے باہر نکل جانے میں کامیاب ہوگئے -مگر کیا اب ان کے گھر پر دوبارہ چھاپے مارے جائے گے یا نہیں اس کے لیے ہمیں ایک دو دن انتظار کرنا پڑے گا
ضمانت منسوخی: اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عدالت سے ایک ہی گاڑی میں بھاگ نکلے، اسد قیصر فیصلے سے قبل ہی روانہ، تینوں افراد پر جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور شہریوں کو تشدد پر اکسانے کے مقدمات ہیں#PTI #AsadUmar #ShahMehmoodQureshi pic.twitter.com/qpabad8Fr0
— Haq Pakistan (@Haq_Pakistan) June 20, 2023
اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تھانہ ترنول میں مقدمات درج ہیں، دونوں کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ۔ فاضل جج نے دونوں رہنماﺅں کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج ہیں ۔