پاکستان پیپلز پارٹی نے نون لیگ کو اپنی بات منوانے پر مجبور کردیا جس کے بعد نجم سیٹھی نے چیئر مین کرکٹ بورڈ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا – پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی جانب سے بورڈ الیکشن سے دستبرداری کے بعد ذکاء اشرف بطور چیئرمین تقرری یقینی نظر آنے لگے جس پر بورڈ ملازمین میں بےچینی دیکھی جا رہی ہے۔ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے، اب انہوں نے بورڈ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پیپلز پارٹی کے نامزد ذکاء اشرف کی چیئرمین کرکٹ بورڈ تعیناتی نوشتہ دیوار ہے۔
ادارہ نجم سیٹھی صاحب کو ایک بار پھر غیر جانبدار صحافی بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہے😜 pic.twitter.com/UsLKNkcVdk
— Waqar Malik (@RealWaqarMaliks) June 19, 2023
نئے چیئرمین کے آنے پر کرکٹ بورڈ تعیناتیوں میں اکھاڑ پچھاڑ کا خدشہ ہے جس پر بورڈ ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ ذکا اشرف اب اپنی پسند کے افراد کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی کوشش کریں گے ۔ نجم سیٹھی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازع کا سبب نہیں بننا چاہتا، اس طرح کا عدم استحکام پی سی بی کیلئے بھی ٹھیک نہیں ہے، موجودہ صورتحال میں اب میں چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں، یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہی۔