پاکستان تحریک انصاف جس کے انٹرا پارٹی انتخابات کو 2 بار الیکشن کمیشن نے مسترد کیا تھا اب ایک مرتبہ پھر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے -پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کردیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی۔
تحریک انصاف کی جانب سے شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے اور انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہو گی۔
نجی ٹی وی چینل کی خبرکے مطابق بیرسٹر گوہر علی اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، بیرسٹر گوہر علی اور عمر ایوب آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بیرسٹر علی ظفرانٹراپارٹی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے امیدوار ہوں گے،عمر ایوب پینل کے ہمراہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے امیدوار ہوں گے۔ہم امید کرتے ہیں کہ اکبر ایس بابر بھی اس بار اپنے پینل کے ہمراہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور اس بار ان کے انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض بھی نہیں کرے گا –