پشاور (انٹرنیوز) رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 2ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی،ججز کے خطوط کی تحقیقات ہونی چاہیے، چاہتے ہیں فل بینچ بنے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسفند یار ولی کیس میں پہلےحاضر ہوتا تھا ، حاضر نہ ہوسکنے پر میرے خلاف ہرجانے کا فیصلہ آگیا ۔ انہوں نے کہاکہ سستی شہرت کیلئے اس طرح کیسز سامنے آتے ہیں، میں نے 15 کروڑ روپے ہرجانے کو چیلنج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول مہنگا ہو گیا ہے، حکومت کیسے چلے گی؟ عوام اب خود سڑکوں پر آئیں گے، موجودحکومت 2مہینوں سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں تو ان کا کیسے حق بنتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ججز کے خطوط کی تحقیقات ہونی چاہئے، ہم چاہتے ہیں فل بینچ بنے اور میڈیا کے سامنے سماعت ہو۔
موجودہ حکومت 2ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی : شوکت یوسف زئی
You Might Also Like
TAGGED:
2 ماہ عرسصہ, پی ٹی آئی, پیشن گوئی, رہنما, شہباز ھکومت
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -