موبائل فون لاپرواہی اور کثرت سے استعمال کرنے والے سن لیں کہ ذرا سی بے احتیاطی آپ کی سانسیں چھین سکتی ہے -اگرچہ موبائل فون کے چارجر میں عام طور سے کرنٹ کی مقدار بہت کم ہوتی ہے مگر بعض اوقات یہ جان لیوا بن جاتی ہے ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں 12 سالہ بچی چارجنگ پر لگے موبائل فون کی تار کو حادثاتی طور پر چھونے کے باعث کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئی۔
موبائل فون چارجنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک 12 سالہ بچی ہلاک https://t.co/cL1861xwWX
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) June 6, 2023
مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے کھجوری کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔بچی نے غلطی سے چارجر کی ننگی تار کو چھو لیا تھا جس کے بعد کرنٹ لگنے سے اس کا بدن زخمی ہوگیا ۔حادثے کے بعد بچی کو ہسپتال تو منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکی۔
موبائل فون پھٹنے کے بعد کسی شخص کے ہلاک ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، کچھ روز قبل موبائل فون چارجنگ پر لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک لڑکا ہلاک ہوگیا تھا۔https://t.co/laRzyX4YDF pic.twitter.com/OHyDl5NzF6
— DawnNews (@Dawn_News) April 27, 2023
اس سے 2 ماہ قبل بھی اپریل 2023 میں بھارتی ریاست کیرالہ میں 8 سالہ بچی موبائل فون پھٹنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔پولیس کے مطابق بچی کے موبائل فون استعمال کرنے کے دوران فون اس کے چہرے کے قریب پھٹ گیا، بچی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔کچھ عرصے قبل پاکستان میں بھی اسی نوعیت کا ایک سانحہ رونما ہوا تھا جب ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بھی موبائل چارجنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی تھی۔آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ بجلی کی تار خواہ کتنی ہی باریک کیوں نہ ہو اس کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں اور ننگی تاروں کے اوپر ٹیپ یا پلاسٹک وغیرہ لپیٹ دیں تاکہ اس قسم کے دلخراش واقعے سے آپ اور آپ کے اہل خانہ محفوظ رہیں –