سینئر صحافی منصور علی خان نے سماءنیوز چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے مریم نواز کے لیک ہونے والے کلپ اور علیم خان کے ساتھ ناراضگی کی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے -انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کی جانب سے اور نہ ہی کسی اور ن لیگی رہنما کی جانب سے کوئی دباﺅ آیاہے ، چینل کی انتظامیہ نے بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی ، یہ لیکج چینل سے نہیں ہوئی ہے ، جو لوگ چینل کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں تو ان کو واضح کرنا چاہتاہوں کہ ان کا بھی کچھ لینا دینا نہیں تھا ، جو بھی شخص تھا جس نے یہ حرکت کی تھی، وہ میری یوٹیوب چینل کی ٹیم میں موجود تھا ، جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا، چینل کو آپ اس معاملے میں ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔
منصور علی خان کا کہنا تھا کہ جس چینل میں میں جانے لگا ہوں میں ابھی اس کا نام سامنے نہیں لانا چاہتا،، میرے خیال میں وقت کے ساتھ سامنے آجائے گا،میں تصدیق کرتاہوں کہ میں نے ابھی استعفیٰ دیا ہے۔اب جہاں میں جا رہوں تو جب تک میں جوائن نہیں کر لیتا تب تک اسے سامنے نہیں لانا چاہتاہوں -تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے سماء چھوڑ دیا ہے اور ان کا دوسرے چینل سے معاہدہ ہو گیاہے –
منصور علی خان نے سماء سے استعفیٰ کیوں دیا۔۔ @_Mansoor_Ali pic.twitter.com/JOrxpiwVhL
— Sarah malik (@aleenakhan3344) May 6, 2023
سوشل میڈیا پر یہ بات کہی جارہی تھی کہ مریم کے ساتھ انٹرویو کے بعد ان کا علیم خان سے جھگڑا ہوگیا تھا اس پر منصور علی خان کا کہنا تھا کہ ایک اور افواہ پھیلائی گئی کہ میری علیم خان سے لڑائی ہو گئی ہے اور علیم خان سے ناراضگی کے باعث چینل سے استعفیٰ دیاہے ،درحقیقت میرا علیم خان سے بہت اچھا تعلق ہے ، میں نے سماءنیوز میں علیم خان کے ساتھ 11 مہینے کا بہترین وقت گزارا ہے ، علیم خان کو کریڈٹ دینا چاہتاہوں کہ میرے کسی پروگرام میں انہوں نے کبھی مداخلت نہیں کی ہے۔ میرا علیم خان کے ساتھ بہت ہی اچھا تعلق ہے اور بہترین وقت گزرا ہے اور چینل سے نکالے جانے کی بات میں کوئی صداقت نہیں ۔