حکومت کی بڑی کوشش تھی کہ ان کا ساتھ نہ دینے پر پرویز الہی اور مونس الہی کو سبق سکھایا جائے اسی لیے وہ ان کو اس بار الیکشن میں نااہل کروانا چاہتے تھے مگر عدالتیں ایک بار پھر ان کو بچانے کے لیے آگئیں -لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی ٰ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔
پرویز الہٰی، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا حکم کالعدم قرار #Pervaizelahi #Mooniselahi #Punjab #Election https://t.co/pusPbyG8Vp pic.twitter.com/rGIYBNue4Z
— Dunya News (@DunyaNews) April 14, 2023
پرویز الہی اورمونس الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرنگ آفیسر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کہ اپیلوں کو منظور کر لیا۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر پی پی 32گجرات کو فریق بنایا گیا ہے۔