پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز اور سپورٹرز میں مراد سعید بہت زیادہ مقبول ہیں -آج ان کے لیے اور ان کے پرستاروں کے لیے خوشخبری آئی ہے کہ انہیں سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے – وہ اپنی تمام تر کوشش کے باوجود قومی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑ سکے تھے تاہم آج وہ اپنے مقصد میں کامیاب تو ہو گئے ہیں مگر مخصوص نشستیں چھن جانے کی وجہ سے اس بار الیکشن جیتنا آسان کام نہیں ہوگا – اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنماؤں اعظم سواتی، مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی, مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی جس پر اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نےمحفوظ فیصلہ سنایا، اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کی اپیل منظور کر کے سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیےبھی اعظم سواتی کو اہل قرار دے دیا۔عدالتی فیصلوں کا تحریک انصاف کے حق میں آنا بتا رہا ہے کہ اب ان کی جماعت کے لیے بند دروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں –