صنم جاوید جو لاہور میں عام انتخابات میںمریم نواز کے خلاف الیکشن نہیں لڑ پائی تھیں آج انہیں سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی مگر عام انتخابات کے نتائج کے بعد ان کا سینیٹر بننا ناممکن ہوگا کیونکہ پی ٹی آئی اپ بہت کزور پوزیشن میں آگئی ہے البتہ اگر وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنا لیتی تو آج معاملات بالکل مختلف ہوتے مگر عمران خان نے یہ فیصلہ نہیں کیا -لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،ایپلٹ ٹریبونل نے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نےصنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے،عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،لاہورہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل منظور کرلی اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔